ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بیرونی ٹھکانے ختم کر کے داعش کو افغانستان میں شکست دیں گے: امریکہ

بیرونی ٹھکانے ختم کر کے داعش کو افغانستان میں شکست دیں گے: امریکہ

Mon, 28 Aug 2017 17:33:21  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،28اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا ہے کہ بیرونی ٹھکانے ختم کر کے داعش کو افغانستان میں شکست دیں گے،خطے میں پڑوسیوں کیلئے ہمارا پیغام ہے کہ افغان حکومت اور افغان سیکیورٹی فورسز داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں تو ہم امید کریں گے کہ پڑوسی اور خطے کے دوسرے ملک افغان حکومت اور افغان سیکیورٹی فورسز کی داعش کے خلاف جنگ میں انکی حمایت کریں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جنرل جان نکولسن نے صدر ٹرمپ کی افغان پالیسی کی وضاحت کی۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ کس طرح افغان اسپیشل فورسز کی تر بیت کر رہا ہے۔اسلامک اسٹیٹ گروپ، جوداعش کے نام سے معروف ہے، کاذکر کرتے ہوئے جنرل نکولسن نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم داعش کو شکست دے سکتے ہیں اور مستقبل میں ہم اسے شکست دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ داعش پوری دنیا کے لئے مسئلہ ہے اور امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف شام اور عراق میں جنگ کی قیادت کر رہا ہے۔جنرل نکولسن نے مزید کہاکہ خطے میں پڑوسیوں کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ افغان حکومت اور افغان سیکیورٹی فورسز داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں تو ہم امید کریں گے کہ پڑوسی اور خطے کے دوسرے ملک افغان حکومت اور افغان سیکیورٹی فورسز کی داعش کے خلاف جنگ میں انکی حمایت کریں گے۔
 


Share: